ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / معروف اسلامی اسکالر ذاکر نائیک کے خلاف انٹرپول نے ریڈ کارنر نوٹس کے اجراء سے کیا انکار

معروف اسلامی اسکالر ذاکر نائیک کے خلاف انٹرپول نے ریڈ کارنر نوٹس کے اجراء سے کیا انکار

Mon, 18 Dec 2017 00:29:23    S.O. News Service

نئی دہلی17دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) بھارتی تفتیشی ایجنسیوں کو بڑا جھٹکا دیتے ہوئے انٹرپول نے اسلامی اسکالر ذاکر نائیک کے خلاف ریڈ کارنر نوٹس جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ انٹرپول کے اس فیصلہ پر اسلامی اسکالرنائیک نے خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس سے زیادہ خوشی اس وقت ہوگی جب بھارتی ایجنسی بھی مجھے لگائے گئے الزامات سے بری کردے ۔ ادھر این آئی اے کے مطابق اسلامی اسکالرذاکرنائیک کے خلاف ریڈ کارنر نوٹس اس لیے نہیں جاری کیا گیا ؛کیونکہ جب اپیل کی گئی تب چارج شیٹ فائل نہیں ہوئی تھی۔ ابھی این آئی اے نئے سرے سے نوٹس جاری کرنے کی اپیل کرے گا کیونکہ ممبئی کورٹ میں اسلامی اسکالر ذاکر نائیک کے خلاف چارج شیٹ دائر ہو چکی ہے۔ واضح ہو کہ اسلامی اسکالر ذاکر نائیک ایک جولائی 2016 سے بیرون ممالک میں مقیم ہے ۔ ان پر بایں معنی دہشت گردی پر اکسانے کا الزام لگایا جا رہا ہے کہ بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں ہوئے بم دھماکہ میں ملوث ایک ملزم ٹوئٹر پر اسلامی اسکالرذاکر نائیک کو فالو کرتا تھا ۔ ایجنسیوں نے محض اس شبہ میں اسلامی اسکالرذاکر نائیک کے تمام دفاتر اور شاخوں کو مقفل کر دیا ہے، علاوہ ازیں ’’ پیس ٹی وی ‘‘ کے نشریات پر بھی پابندی لگادی ہے ۔ 


Share: